قومی خبریں

افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے،آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل نے جمعرات کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں افغان سفیر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دوطرفہ سلامتی, دفاعی تعاون میں اضافہ اور دونوں برادر ممالک کے مابین موثر بارڈر مینجمنٹ پر بھی گفتگو کی گئی ۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہناتھا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ ہمارا واحد مقصد افغانستان کے امن ، خودمختار ، جمہوری ، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے ۔ افغان سفیر کی جانب سے تنازعات کی روک تھام اور امن عمل میں مدد کے لئے پاکستان کے تعاون کو بھی سراہا گیا۔