درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے سخت تربیت اور محنت بہت ضروری ہے، آرمی چیف
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سخت تربیت اور محنت بہت ضروری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوٹلی کے نزدیک فیلڈ تربیتی علاقے کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو کور سطح کی مشق ”تسخیرجبل“ سے متعلق بریف کیا گیا ۔مشق کا مقصد فارمیشنزکی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا اورمختلف غیر یقینی صورتحال کے دوران دفاع اور دفاعی حملے کی صلاحیتوں کی آپریشنل حکمت عملی کو جانچناہے ۔ میں حصہ لینے والے فوجی اہلکار اور دستے پہاڑی علاقے میں دفاع اور حملے کی ریہرسل کریںگے ۔اس موقع پر آرمی چیف نے مشق میں شریک فوجیوں کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور عزم کو سراہتے ہوئے فارمیشن کی لڑاکا تیاری پراطمینان کا اظہارکیا ۔آرمی چیف نے کہا کہ مختلف نوعیت کے خطرات سے نمٹنے کے لئے سخت تربیت اور آپریشنل مشقوں کی محنت کا تسلسل ناگزیر ہے ۔قبل ازیں آرمی چیف کا آمد پر کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل اظہر عباس نے استقبال کیا ۔