شوبز

سویرا شیخ کوائیر لائن کی ٹکٹ نہ ملنے کی سے وطن واپسی میں مشکلات کا سامنا

لاہور :اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ کوائیر لائن کی ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے لندن سے پاکستان واپسی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اداکار ہ و ماڈل سویرا شیخ چار ماہ سے ایک پراجیکٹ کےلئے لندن میں مقیم ہیںاور انہوں نے اپنا پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد عیدالاضحی سے قبل پاکستان واپس آنا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ابھی تک کسی ائیر لائن کی ٹکٹ دستیاب نہیں ہو سکی اور وہ اسی وجہ سے اداکارہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میری خواہش ہے کہ عید الاضحی اپنے ملک میں مناﺅں اور اسی لئے ٹکٹ کے حصول کےلئے کوشاں ہوں۔