قومی خبریں

ویکسین مہم میں ہیلتھ پروفیشنل اپنی کوشش کریں، نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں‘وفاقی وزیر صحت

اسلام آباد:وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا سروائیکل کینسر ویکسن کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست اور نفرت کو صحت کے مسائل سے بالاتر رہنا چاہیے ہمارا کام اذان دینا ہے کوئی آئے یا نہ آئے ۔

ایک بیان میں مصطفی کمال نے کہا کہ ویکسین کی افادیت پر یقین رکھیں۔منفی پروپیگنڈے سے متاثر نہ ہوں۔صحت خدمات و تحقیق کے وفاقی وزیر نے کہا کہ ویکسین مہم میں ہیلتھ پروفیشنل اپنی کوشش کریں، نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں۔
جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے والوں کو خبردار!انسانی جانوں کی ذمہ داری اللہ کے حضور پیش ہوگی۔ڈاکٹر راشدہ بتول سمیت تمام اہلکار اپنے بچوں کو ویکسین لگوا چکے ہیں۔