شوبز

شوبز میں عزت اور وقار کے ساتھ نام پیدا کرنا چاہتی ہوں جس کےلئے بھرپور محنت جاری ہے ‘ ثناءجاوید

لاہور:خوبرو اداکارہ ثناءجاوید نے کہا ہے کہ اگر انسان میں آگے بڑھنے کی لگن ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، شوبز میں عزت اور وقار کے ساتھ نام پیدا کرنا چاہتی ہوں جس کےلئے بھرپور محنت جاری ہے ۔ ایک انٹر ویو میںاداکارہ نے کہا کہ میرا شماران خوش نصیب فنکاروںمیں ہوتا ہے جنہیں اوپر والے کی خاص رحمت سے کیرئیر کے آغاز پر ہی شہرت مل جاتی ہے ۔ میرے گھروں والوں نے مجھے بیحد سپورٹ کیا ہے جس کی وجہ سے مجھے حوصلہ ملا ہے ۔ ثناءجاوید نے کہا کہ ہر انسان کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں لیکن اگر آپ میں آگے بڑھنے کی لگن ہو تو یہ رکاوٹیں آپ کاکچھ نہیں بیگاڑ سکتیں بلکہ اس سے انسان کو مزید حوصلہ اور طاقت ملتی ہے۔ ثناءجاوید نے کہا کہ اپنے کیرئیر میں جتنے بھی پراجیکٹ کئے ہیں ان میں معیار کا خاص خیال رکھا ہے ۔میری کوشش ہے کہ میرے اوپر کسی خاص کردار کی چھاپ نہ لگے اس لئے ہر کردار کو نبھاتی ہوں ۔