تبدیلی آرہی ہے قوم کو مزید صبر کرنا ہوگا،عمران خان
اسلام آباد:وزیرا عظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کہہ رہے تھے شیورٹی بانڈ دو لیکن عدلیہ نے باہر بھیج دیا،ججوں کو فون کال کر کے فیصلے نہیں کروا سکتا،اکیلا کرپشن سے نہیں لڑسکتا عدلےہ ، نےب سمےت پوری قوم کو ساتھ دےنا ہو گا ،تبدیلی آرہی ہے قوم کو مزید صبر کرنا ہوگا،گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں،ماہ رمضان میں یوٹیلیٹی سٹورز اور رمضان بازاروں میں سستی ترین چیزیں مہیا کی جائیں گی ،وعدہ ہے مہنگائی کی خود نگرانی کررہا ہوں،جودہ مہنگائی کو زیادہ نہ سمجھیں،چھوٹے سے طبقے کو خون چوس کر پیسا بنانے کی عادت پڑی ہوئی ہے، اربوں روپے کی چینی چوری کرنے والوں پر پھول پھینکے جارہے ہیں، پاکستان میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑی جارہی ہے، بھارت جب تک 5اگست کے اقدامات کو واپس نہےں لےتا حالات معمول پر نہےں آسکتے کشمےر کے حوالے سے جتنا کام ہم نے 4سالوں مےں کےا ہے ہے اتنا کسی نے بھی نہےں کےا ، اےسا کوئی اقدام نہےں کرےں گے جس سے کشمےر کاز کو کوئی نقصان پہنچے ۔ اسٹےٹ بنک معاملے پر آئی اےم اےف سے بات چےت چل رہی ہے پارلےمنٹ مےں اس معاملے پر بحث کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار وزےراعظم عمران خان اتوار کے روز عوام سے براہ راست ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ نے کہا ہے کورونا کی تےسری لہر بہت خطرناک ہے حالات زیادہ خراب ہو ئے تو لاک ڈاﺅن کرنے پر مجبور ہوجائیں گے،کہ عمران خان اکیلا کرپشن سے نہیں لڑسکتا عدلےہ سمےت پوری قوم کو ساتھ دےنا ہو گا ،پاکستان میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑی جارہی ہے ، پاکستان پہلی بار سٹہ مافےا اور ذخےرہ اندوزوں پر ہا تھ ڈال رہا ہے ، کرپٹ لوگوں کو دعوتوں میں ایسے بلایا جاتا ہے جیسے انہوں نے کشمیر فتح کیا ہو، ملک پر سب سے بڑا عذاب قبضہ ما فےا ہے جس کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے ، تعلےمی معےار کی بہتری کےلئے اےچ ای سی کا نےا سربراہ لار ہے ہےں ،معاشرے میں فحاشی پھیلے گی تو جنسی زیادتی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوگا، ۔معیشت کی بہتری کی وجہ سے روپیہ مستحکم ہوا ، گھبرانے کی ضرورت نہیں مہنگائی کوقابو کرکے دکھائیں گے۔