دہشتگردی کی لعنت کو دوبارہ اٹھنے نہیں دینگے،عمران خان
اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ حملے میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر بہت غمزدہ ہوں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم تمام داخلی اور بیرونی خطرات سے آگاہ ہیں، قوم نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہےں دہشت گردی کی لعنت کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے۔