قومی خبریں

عمران خان یا چیف جسٹس کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے،نوازشریف / مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان یا چیف جسٹس سے کسی طرح بلیک میل نہیں ہوں گے، انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، اب پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئینی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماﺅں نے ملک میں سیاسی معاشی استحکام کیلئے کوئی بھی قربانی دینے سے گریز نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی آئینی معاملات سیاسی اور حکومت کی قربانی دے دی جائے گی لیکن عمران خان یا چیف جسٹس سے کسی طرح بلیک میل نہیں ہوں گے نہ ہی انتخابات سے متعلق کسی قسم کا کوئی دباو¿ قربول کیا جائے گا۔ ملک بھر میں انتخابات حکومت کی مدت پوری ہونے کے ساتھ ہی ہوں گے، اب انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی کے ساتھ مزید مذاکرات نہیں کئے جائیں گے اور نہ ہی عمران خان یا چیف جسٹس کا کوئی دباو¿ قبول کیا جائے گا۔پی ڈی ایم شہبازشریف حکومت گرانے کو بھی تیار ہیں، لیکن دباو¿ میں آکر اصولی مﺅقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔