بین الاقوامی خبریں

برازیل میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاکتیں 79 ہوگئیں

برازیلیا : برازیل میں مسلسل ہونے والی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں دوسرے دن مزید 35 لاشیں ملنے پر ہلاکتوں کی تعداد 79 ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے شمال مشرقی علاقے میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارش نے کل سیلابی کیفیت اختیار کرلی اور سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوکر اپنے راستے میں ا?نے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا تھا۔مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔صرف گزشتہ مجموعی طور پر ان بارشوں میں مختلف واقعات میں 35 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ متعدد زخمی ہیں۔ ہزرا کے قریب افراد کو گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔امدادی کاموں کے دوران تاحال لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔برازیل میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور بالخصوص لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے کئی علاقوں میں فوج کو بھی طلب کیا گیا ہے۔