عمران نیازی کے سامنے قانون کی بے بسی این آر او نہیں تو اور کیا ہے؟،حافظ حمد اللہ
اسلام آباد:پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ہر روز جو کہتا ہے، اگر ہم میں سے کسی نے ایک دن کہا ہوتا تو اب تک کالے پانی کی سزا مل چکی ہوتی،عمران نیازی نے آج تک کسی الزام کا ثبوت نہیں دیا،اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ عمران نیازی کے سنگین الزامات پر عدلیہ اور ادارے گونگے اور بہرے بنے ہوئے ہیںان سے ثبوت کیوںنہیں مانگتے،عمران نیازی کے سامنے قانون کی بے بسی این آر او نہیں تو اور کیا ہے؟ عمران مسلمہ کذاب ثابت ہوچکا ہے لیکن آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 نے اب تک عدالت کے دروازے پر دستک نہیں دی؟ ٹیرین کے ابو کو جان کا نہیں مال کا خطرہ ہے، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، عدت میں نکاح کے مقدمات سے خطرہ ہے ،اسلام کی رو سے ٹیرین کا کیس ناقابل معافی جرم ہے ،ریلیاں نکالنے کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات میں سنجیدہ نہیں،مکافات عمل ہے کہ آج وہیل چئیر پر وہ بیٹھا ہے جو سیاسی مخالفین کی بیماری کا مذاق اڑاتا تھا۔