دریاوں کا پانی روکنا بھارت کے بس میں نہ رہا، بہاو 2 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا
اسلام آباد:دریاوں کا پانی روکنا بھارت کے بس میں نہ رہا، دریاوں میں پانی کا مجموعی بہاو 2 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دریاوں میں پانی کا مجموعی بہاو 2 لاکھ 36 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد بڑھ کر 66 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 50 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پرپانی کی آمد 83 ہزار کیوسک اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
اس وقت ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 19 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے اور دو ہزار کیوسک پانی سمندر میں گر رہا ہے۔