ایران پر اسرائیلی حملہ
ایران :ایران پر اسرائیل کی طرف سے جمعے اور ہفتے کی درمیان شب شروع کیے گئے حملوں کی تفصیلات سامنے آنے لگ گئی ہیں۔ اگرچہ دونوں طرف سے ان حملوں کی کامیابی اور ناکامی کے متضاد دعوے سامنے آئے ہیں۔
اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ تہران کے مغرب اور جنوب مغرب میں ان حملوں میں 100 سے زائد طیاروں اور ڈرونز نے حصہ لیا، جس میں بیلسٹک میزائل سائٹس اور فضائی دفاعی بیٹریوں سمیت تقریباً 20 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے ذرائع کےحوالے سےبتایا کہ ایران پر حملے میں F-35 طیاروں نے بھی حصہ لیا۔دریں اثنا ایرانی ایئر ڈیفنس کمانڈ نے اعلان کیا کہ اسرائیلی حملوں میں "تہران، خوزستان اور ایلام صوبوں میں فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا”۔
اس نے دعویٰ کیا کہ "انٹرسیپشن اور تصادم کی کارروائیاں کامیاب رہیں اور اسرائیلی حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔ بعض مقامات پر املاک کو نقصان پہنچا ہے”۔