صوبائی وزراءکے استعفوں میں زیادہ وقت نہیں لگے گا،سب مل کرایک بیٹھک کے بعدمتفقہ طورپر کابینہ سے علیحدگی کااعلان کرینگے،سردار صالح بھوتانی
کوئٹہ /حب:رکن صوبائی اسمبلی سردار صالح بھوتانی نے کہاہے کہ صوبائی وزراءکے استعفوں میں زیادہ وقت نہیں لگے گا،سب مل کرایک بیٹھک کے بعدمتفقہ طورپر صوبائی کابینہ سے علیحدگی کااعلان کرینگے ،مستقبل بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے ،نمبر گیم پورے کرنے کیلئے ہر کوئی اپنی کوشش کرے گاہم اپنی بساط کے مطابق کوشش کررہے ہیں ،میں نے حتی الوسع کوشش کی کہ معاملات کو آگے چلایاجائے جب راستہ ہی بند ہو تو واپسی تو ہوگی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سردارصالح محمدبھوتانی نے کہاکہ بی اے پی میں اختلاف نہیں ہے لیکن وزیراعلیٰ جام کمال سے کچھ وزراءخوش اور نہ ہی مطمئن ،وہ اپنے ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اس وجہ سے وزراءاپنی ناراضگی کااظہار کررہے ہیں جنہوں نے فیصلہ کیاہے کہ ایک بیٹھک منعقد کرکے صوبائی کابینہ سے علیحدگی کااعلان کرینگے اور پھر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائے گا، صوبائی وزراءکے استعفوں میں زیادہ وقت نہیں لگے گاتاہم یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ آگے کیا ہوگاظاہر ہے ہر کوئی اپنی بساط کے مطابق کوشش کررہاہے کہ میرا نمبر گیم درست ہے اور وہ اپنے نمبر گیم بنانے کی کوشش کرے گا اور مخالف اپنے نمبر گیم بنانے کیلئے جدوجہد کرینگے ،انہوں نے کہاکہ امید پر دنیا قائم ہے اور انسان امید کو ساتھ لیکر چلتاہے اللہ کی ذات سے کوئی مایوس نہیں ہوتا، انہوںنے کہاکہ مستقبل میں جوبھی ہوگا وہ میدان میں سب کے سامنے ہوگا، اگر اہداف مکمل ہے تو اپوزیشن مکمل ساتھ دیگی ،میں نے اپنے طورپر حتی الوسیع کوشش کی کہ معاملات کو آگے لے جایاجائے اور معاملات کو آخری حد تک چلانے کی کوشش کرتاہوں کسی بھی پارٹی کے انتخابات میں حصہ لینا جمہوری حق ہے جس کیلئے ہر کوئی جدوجہد کرے گا