صوبے بھر میں یکساں ترقی کاجال بچھایا جارہا ہے،جام کمال
کوئٹہ :وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 2021- 22 میں محکمہ بلدیات اور روڈ ڈیپارٹمنٹ کی مجوزہ ترقیاتی اسکیمات اور انکے کانسیپٹ پیپرز کی تیاری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبد الباسط، سیکرٹری خزانہ پسند خان بلیدی، سیکرٹری بلدیات احمد رضا خان،سیکرٹری روڈ سلیم اعوان، سیکرٹری اطلاعات سہیل الرحمان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں سیکرٹری بلدیات کی جانب سے اجلاس کو محکمہ کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ بڑے ٹانز کی بہتری کے لیے سوراب،آواران، پسنی،دکی اور خانوزئی میں ٹان ڈویلپمنٹ کا منصوبہ تجویز کیاگیا ہے100 یونین کونسلز کے لیے آفس بلڈنگ کی تعمیر کا منصوبہ ترقیاتی پروگرام میں تجویز کیا گیا ہے۔ پانچ نئے فائر بریگیڈ اسٹیشنز کی تعمیر کا منصوبہ تجویز کیا گیا ہے۔میونسپل کارپوریشن خضدار کے لیے نئے دفاتر کی تعمیر کا منصوبہ بھی آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں تجویز کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے تمام ٹانز اور اہم جگہوں پر نئے پارکس کی تعمیر کے منصوبے بھی تجویز کئے گئے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ بڑے ٹانز پر توجہ دیتے ہوئے انہیں بہتر بنایا جائے۔ خوبصورتی کے ساتھ ساتھ تمام ضروری سہولیات اور ضروریات کی فراہمی کو بھی ہر منصوبے میں شامل کیا جائے۔ یونین کونسلوں کو مزید مستحکم کیا جائے انہوں نے کہاکہ ایسے اسکیمات تجویز کی جائیں جس سے لوکل گورنمنٹ کا نظام مضبوط ہو صرف عمارات کی تعمیر پر ہی توجہ نہیں دی جائے۔ فائر بریگیڈ کے منصوبے کو وسعت دیتے ہوئے اسے دیگر ٹانز میں پیھلایا جائے۔اجتماعی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے۔ بس و ٹرک اڈہ اور ویجیٹبل مارکیٹس شہر سے باہر ہجوم نہ رکھنے والے علاقوں میں تعمیر کئے جائیں۔ ٹانز کی بہتری کیلئے جامع میکنزم کے تحت ترقیاتی پیکیج تیار کیا جائے بس اڈہ، سبزی منڈی اور جانوروں کی پیڑی کی تعمیر ایک ہی مقام پر آس پاس کی جائے ریڑھی بانوں کی سہولت کے لیے مخصوص علاقوں میں فکسڈ کیبن کی تعمیر کے لیے کانسیپٹ پیپرز پر بھی کام کیا جائے۔اجلاس میں محکمہ روڈ کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ کسٹم چوک، گاہی خان چوک، سیرینا چوک سپینی روڈ پر انڈد پاس کی تعمیر کے منصوبے تجویز کئے گئے ہیںکوئٹہ عالمو چوک پر فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ بھی آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں تجویز کیا گیا ہے۔ گڈانی، ڈام، اورماڑہ، پسنی، سربندر،پشکان اور جیونی میں میرین ڈرائیو کی تعمیر کا منصوبہ تجویز کیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے شامل کئے گئے ہیں۔ وفاق اور صوبے کی مشترکہ فنڈز سے تعمیر ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کو بھی مجوزہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کاکہناتھاکہ صوبے بھر میں یکساں خوشحالی اور ترقی کا منظم انداز سے جال بچھایا جارہا ہے۔بارڈر ویلیجز کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے لیے نئی پی ایس ڈی پی میں منصوبہ شامل کیا جائے۔ سڑکوں کی تعمیر سے متعلقہ علاقوں میں ترقی اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے سے صوبے کے عام آدمی کو اسکا فائدہ پہنچنے گا