پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری وزیر اعظم کوارسال
اسلام آبا د:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہکر لیا گیا ،وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم شہباز شریف کو بھیج دی ،وزارت نے مشترکہ اجلاس آئندہ پیر یا منگل کو بلانے ( دو یا تین ستمبر) کی تجویز دی ہے،مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی ،سینیٹ اور قومی اسمبلی سے پاس نہ ہونے والے بلز منظوری کے لیے پیش ہونگے۔