قومی خبریں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی قوت مدافعت میں تشویش ناک کمی، ادویات غیر موثر ہوگئیں

اسلام آباد : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی قوت مدافعت میں تشویش ناک کمی، ادویات غیر موثر ہوگئیں، سٹی اسکین کی رپورٹ بھی غیر تسلی بخش قرار، ڈاکٹرز کے مشورے پر سپریم کورٹ کے سینئر جج نجی ہسپتال منتقل۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ناساز طبیعت کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا ایک روز قبل سٹی اسکین کیا گیا، جس کی رپورٹ کو ڈاکٹرز نے تسلی بخش قرار نہیں دیا۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج کی قوت مدافعت میں بھی تشویش ناک کمی ہوئی جس کے بعد ادویات غیر موثر ہوگئیں۔ اس تمام صورتحال میں ڈپاک فوج کے سینئر ترین ڈاکٹر سمیت دیگر ڈاکٹر نے بھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کو مزید علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی جس کے بعد انہیں قائداعظم ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔