بین الاقوامی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اورعزاداروں کے درمیان جھڑپوں میں متعددافراد زخمی وادی کشمیر میں مسلسل35ویں روزبھی فوجی محاصرہ جاری رہا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے کرفیو اور دیگر پابندیوں کی پروا نہ کرتے ہوئے محرم الحرام کے جلوسوں میں شرکت کی جبکہ بھارتی فورسز نے جلوسوںکو منتشرکرنے کے لےے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے متعدد افرادکوزخمی کردیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے سرینگر اوربڈگام میں محرم الحرام کے جلوسوںکو روکنے کے لےے پیلٹ گن اورآنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیاجس سے کم از کم 12افرادزخمی ہوگئے۔جھڑپوں کے دوران بھارتی فورسز کے چھ اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔بھارتی فورسز نے متعدد عزاداروں کو گرفتارکرلیا۔ گزشتہ کئی روز سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ بھارتی فورسز محرم الحرام کے جلوسوں کو روکنے کی کوشش کررہی ہیں۔