شوبز

ڈانس کے موضوع پر فلم بنانے کا ارادہ ہے، اداکارہ لائبہ علی

لاہور: معروف اداکارہ و کلاسیکل ڈانسرلائبہ علی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بہت جلد ڈانس کے موضوع پر ایک شارٹ فلم کا آغاز کررہی ہوں جس کا مرکزی کردار میں خود ادا کروں گی پروفیشنل آرٹسٹ مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنے کام سے بے ایمانی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے، محنت کے بغیر زندگی میں کامیابی کا خواب دیکھنا درست نہیں ہے،زندگی کے کسی شعبے میں اس وقت کامیابی نہیں ملتی جب تک اس کیلئے بھرپورمحنت نہ کی گئی ہو۔لائبہ علی نے کہا کہ آج لوگ مجھے بے پناہ پیارکرتے ہیں جومیرے لئے کسی بھی ایوارڈ سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔