قومی خبریں

رواں سال کا آخری سپر مون دیکھنے کیلئے تیار ہو جائیں

لاہور :رواں سال کا آخری سپر مون دیکھنے کیلئے تیار ہو جائیں، مکمل چاند کے اس دلکش نظارے کی تاریخ اور وقت بتا دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کل بروز جمعہ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال رواں کا اخری سپر مون نظر آئے گا۔ کل چاند معمول سے زیادہ بڑا ، زیادہ روشن اور زمین سے زیادہ قریب نظر آئے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شب دکھائی دینے والا سپر مون 14 فیصد بڑا نظر آئے گا۔اس سپر مون کو فصل کے چاند کا نام بھی دیا جارہا ہے۔ کسان اس چاند کو مکئی کے چاند کے طور پر بھی دیکھتے ہیں جو کہ موسم گرما کی فصلوں کے اختتام کو ظاہر کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال پاکستان سمیت کئی ممالک میں سپر بلیو مون بھی دیکھا جا چکا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 سال بعد "سپر بلیو مون” دیکھا گیا، اس کے بعد ایسا نظارہ دیکھنے کے لیے 14 سال انتظار کرنا پڑے گا۔