Uncategorizedقومی خبریں

مکمل لاک ڈاون کے متحمل نہیں ہو سکتے،محدود پیمانے پر کاروبار جاری رکھیں گے،عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاو¿ن کے متحمل نہیں ہو سکتے،محدود پیمانے پر کاروبار جاری رکھیں گے، کرونا کی تیسری لہر بہت شدید ہے، کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے۔تفصیلاًت کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے کوویڈ کا اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ملک میں موجودہ کورونا کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وزیراعظم نے بنی گالہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔ وزیر اعظم کو ملک میں کورونا وبا کے پھیلاو¿ کی صورتحال، مثبت کیسز کی شرح، کوویڈ ویکسین کی دستیابی اور عوام کو فراہمی اور مستقبل قریب میں ویکسین کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔خطے میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعظم نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ عوام میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور آگاہی مہم شروع کی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر کے تجربے سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کورونا وبا کی روک تھام کے حوالے سے ماسک کا استعمال سب سے موثر رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے اور وبائ کی روک تھام کے حوالے سے حکمت عملی ملکی معاشی حالات اور خصوصا عام عوام کی مشکلات کو سامنے رکھ کر ترتیب دینی ہوگی