ایل پی جی کی قیمت میں 14روپے فی کلو کمی
اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت میں 14روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے ۔ماہ اپریل 2021 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ایل پی جی14روپے فی کلو،گھریلو سلنڈ166روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت640روپے کمی کے بعدماہ اپریل کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دی۔ سرکاری پیداواری قیمت میں 12,048روپے میٹرک ٹن کمی ہوگئی۔اب ایل پی جی160روپے فی کلوکی جگہ146روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1885روپے کی جگہ1719روپے اور کمرشل سلنڈر7252 روپے کی جگہ6612روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گی۔ ملک بھر میں غیر معیاری سلنڈر پھٹنے سے روز 2سے 3معصوم جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔گوجرانوالہ میں 400 سے زائد غیرمعیاری سلنڈر بنانے والے کارخانے موجود ہیں،ان کو فوری طور پر بند کیا جائے اور ملک بھر میں غیر معیاری سلنڈرکی خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قانون سازی کی جائے تاکہ معصوم جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔ایل پی جی پٹرول اورڈیزل کے مقابلے میں 50 فیصدسے 60 فیصد سستا اور ماحول دوست ایندھن ہے۔آٹو میں ایل پی جی کے استعمال کو لیگل کیا جائے۔