ماڑی پیٹرولیم نے سندھ میں نئے سال کا پہلا گیس ذخیرہ دریافت کرلیا
کراچی:ماڑی پیٹرولیم نے سندھ میں نئے سال کا پہلا گیس ذخیرہ دریافت کرلیا۔نئے سال کا پہلا گیس ذخیرہ ماڑی پیٹرولیم نے سندھ میں دریافت کیا ہے ۔گزشتہ ماہ ایک ہی ہفتے میں سندھ میں دو گیس ذخائر دریافت ہوئے تھے۔او جی ڈی سی کے مطابق ماری پیٹرولیم نے تیل وگیس کی تلاش کیلئے نومبر 2022 میں کنویں کی کھدائی شروع کی تھی اور ایک ہزار 15 میٹر گہرائی پر کنویں سے گیس کا ذخیرہ ملا ہے۔او جی ڈی سی نے بتایا کہ دریافت ہونے والے کنویں سے 51 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی، ماڑی پیٹرولیم نے شیئر ہولڈرز کو کامیاب دریافت کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔