قومی خبریں

ریسکیو کے نوجوان اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں، ضیاءاللہ لانگو

لاہور:وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے مرک بلوچستان اور پی پی ایچ آئی بلوچستان کے اشتراک سے ریسکیو 1122 کی پاسنگ آ¶ٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ قدرتی آفات حادثات بم دھماکوں میں سب سے پہلے پہنچ جانا اور متاثرین کو سہولیات فراہم کرنا ریسکیو 1122کا کارنامہ ہے۔ ریسکیو کے نوجوان اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے ریسکیو کی ٹریننگ کو کرونا کی موجودہ صورتحال میں وقت کی اھم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاس آو ٹ ہونے والے نوجوان عوام کی خدمت کے لیے حاضر ہوں گے اور ہمارے جوان 24 گھنٹے ایمرجنسی خدمات کے لئے مستعد ہیں تاہم یہ لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ کسی بھی ہنگامی حالات و حادثات کی صورت میں فوری طور پر ادارے کو آگاہ کریں تاکہ فوری طور پر اقدامات کر کےبروقت حالات پر قابو پایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ر یسکیو سروسز کی بر وقت فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ریسکیو 1122 کو مزید جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ جبکہ میرے سامنے کھڑے کڈیٹس کے چمکتے چہرے پاکستان کے لئے امید کی کرن ہیں