قومی خبریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیراعظم کی ملاقات

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیراعظم کی ملاقات،دو طرفہ اسٹریٹجک مفادات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔۔ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ملائیشین وزیراعظم ن ے آرمی چیف کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت بھی دی۔آرمی چیف نے دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے کامیاب دورے کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دورے سے دونوں ممالک اور فوج کے درمیان پائیدار اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کے اعزاز میں منعقدہ سرمایہ کاری کی تقریب اور ضیافت میں بھی شرکت کی۔