پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کی آٹھویں برسی18مارچ کو منائی گئی
جہانیاں: پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کی آٹھویں برسی18مارچ جمعرات کو منائی گئی انہوں نے 65ءکی جنگ میں ایک منٹ میں دشمن کے پانچ جہاز گرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا ۔ایم ایم عالم6جولائی 1935ءکو بھارت کے شہر کلکتہ میں پیدا ہوئے۔پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم نے1965ءکی پاک بھارت جنگ میںسرگودھا کے محاذ پر دشمن ملک بھارت کے پانچ ہنٹرجنگی طیاروں کو ایک منٹ میں مار گرایا تھاجو کہ گنیز بک کے مطابق ایک عالمی ریکارڈہے یہ کارنامہ صرف پاکستانی فضائیہ کی تاریخ ہی نہیں بلکہ جنگی ہوابازی کی تاریخ کا ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔ایم ایم عالم نے مجموعی طور پردشمن کے9طیارے گرائے تھے۔65ءکی جنگ کے مذکورہ بے مثال اور بہادری سے بھرپور کارنامے پر ایم ایم عالم کو ستارہ جرات سے نوازا گیا جبکہ لاہور کے علاقہ گلبرگ میں ایک اہم سڑک کا نام ایم ایم عالم روڈ رکھا گیا ایم ایم عالم نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد جہانیاں کا دورہ بھی کیا تھا اور جامع مسجد حقانی میں نمازیوں سے خطاب بھی کیا تھا ۔ایم ایم عالم طویل عرصہ تک علیل رہنے کے بعد 18مارچ 2013ءکو انتقال کر گئے