میرے والد انیل کپور حقیقی زندگی میں بھی کسی ہیرو سے کم نہیں، سونم کپور
ممبئی:بالی ووڈ اسٹار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ میرے والد حقیقی زندگی میں بھی کسی ہیرو سے کم نہیں ہیں۔فادر ڈے پر بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے والد اور اداکار انیل کپور کےلئے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔سونم کپور نے اپنے والد کی خوبصورت اور یادگار تصویروں کو جوڑ کر ایک مختصر ویڈیو بنائی ہے جو ا±نہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر شیئر کی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ اپنے پیاروں سے بہت دور ہوتے ہیں تو اس طرح کے دن منانا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ا±نہوں نے ماضی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے والد کو فلم میں ہیرو دیکھا، وہ ب±رے لوگوں سے لڑتے تھے اور د±نیا کو ا±ن لوگوں سے بچاتے تھے۔سونم کپور نے لکھا کہ میرے نزدیک، یہ میری زندہ حقیقت ہے، میرے والد حقیقی زندگی میں بھی کسی ہیرو سے کم نہیں ہیں کیونکہ میرے والد نے ہمیشہ ایک ہیرو کی طرح ہماری خوشیوں کی خاطر جدوجہد کی۔اداکارہ نے لکھا کہ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کیونکہ میری زندگی میں دو خاص مرد شامل ہیں، ایک میرے والد اور ایک میرے شوہر۔ا±نہوں نے والد کو فادرز ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو بہت یاد کررہی ہوں اور آپ سے ملنے کے لیے بےتاب ہوں۔