پاکستان میں کرپشن بارے آئی ایم ایف رپورٹ متعصب اور نامناسب ہے،چیئرمین نیب
اسلام آباد:چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد نے کہاہے کہ پاکستان میں کرپشن سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ متعصب اور نامناسب ہے۔سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے آئی ایم ایف رپورٹ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ میرا آئی ایم ایف سے اعتماد اٹھ گیا، آئی ایم ایف کو ہم نے بہت جگہ دی وہ ابھی بیڈ روم تک آرہا ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ کو سنجیدہ نہ لوں، آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں نیب کی تعریف کی لیکن میرے ملک کے ساتھ اچھا نہیں ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر لوگ اعتماد نہیں کرتے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ایک ٹرائیکا بنایا ہے، جو ملک پسند نہیں وہ ان کے خلاف ماحول بناتے ہیں۔نیب حکم نے کہا کہ آئی ایم ایف رپورٹ کا ڈیٹا ٹھیک نہیں ہے، نیب کی 2026کی پہلی سہ ماہی میں 2.962ٹریلین روپے کی ریکارڈ ریکوری ہوئی، گزشتہ سال کے مقابلے میں ریکوری میں 33گنا اضافہ ہوا۔حکام کے مطابق نیب نے لینڈ ریکوری کے تحت 2950ارب سے زائد مالیت کی زمین واگزار کروائی، ڈائریکٹ ریکوری کے تحت 11.085ارب روپے کی ریکوری کی گئی، براہ راست ریکوری پلی بارگین اور جرمانوں کی مد میں کی گئی۔