کوئی سیاسی لیڈر ملک سے بڑا نہیں،عطاءتارڑ
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی اجلاس کے کامیاب انعقاد سے پاکستان اور عوام کو مستقبل میں بہت فائدہ ہو گا ۔انہوں نے کہاایس سی او میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ 27 سال بعد ایسی کانفرنس ہوئی ۔انہوں نے کہاسرمایہ کاری اور تجارت کے لئے مختلف ممالک سے بات چیت ہوئی ۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہآکسفورڈ کے چانسلر کے حوالے سے اہم خبر آئی ۔آکسفورڈ کے چانسلر کی فہرست جاری ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاآکسفورڈ کے چانسلر کی فہرست میں بانی پی ٹی آئی شامل نہیں۔
انہوں نے کہاان میں آپس میں اتحاد نہیں ،یہ آپس میں لڑ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکوئی سیاسی لیڈر ملک سے بڑا نہیں۔انہوں نے کہاجو دھمکیاں دی جا رہی ہیں ان میں سنجیدگی نہیں ۔دھمکانے والے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔