کہیں نہیں جا رہا، کیا اسٹیمپ پیپر پر لکھ دوں، رمیز راجہ
لاہور:چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کپتان کو اختیار دینے کے اچھے نتائج مل رہے ہیں، میری چیئرمین شپ پر مزید کتنے سوالات اٹھیں گے ؟، مجھے پتہ ہے میں کہیں نہیں جا رہا، کیا اسٹیمپ پیپر پر لکھ دوں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجانے کہا کہ یہ ہمارے لیے کرکٹ کا بمپر سیزن ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سال میں اتنا مصروف اور ٹف سیزن نہیں آیا جیتنا اس بار آیا ہے، ایشیا کپ، ورلڈ کپ بھی اسی سیزن میں شامل ہے۔رمیز راجا نے کہاکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پچز کی خامیاں سامنے آئیں، خوشی ہے پچز پر کام شروع ہوچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 13 سال بعد نیشنل اسٹیڈیم کی پچز کے اسکوائر پر کام کیا جا رہا ہے۔پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ پاتھ وے پروگرام میں 30 ہزار ماہانہ بھی دیا جائے گا، پراجیکٹ کا مطلب صرف کرکٹر ہی نکالنا نہیں بلکہ زندگیاں بدلنا ہے۔