قومی خبریں

پاکستان کودنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کے24برس مکمل ہونے پر ” یوم تکبیر “ 28مئی ہفتہ کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا

جہانیاں: پاکستان کودنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کے24برس مکمل ہونے پر ” یوم تکبیر “ 28مئی ہفتہ کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا۔ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام خصوصی تقاریب،سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین ایٹمی دھماکوں کے تناظر میں محسن ملک و قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے ملک بھر کے تمام شہروں میں مسلم لیگی کارکن ایٹمی قوت بننے کے حوالے سے سالگرہ کے کیک کاٹےں گے اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی جبکہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ مسلم لیگ ن لائرز فورم تحصیل جہانیاں کے زیر اہتمام جہانیاں میں بھی یوم تکبیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کیک کاٹا جائے گا۔ 24برس قبل 28مئی 1998ءکو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میںچاغی کے مقام پر بھارت کی جانب ایٹمی دھماکوں کے بعد ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر میںساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیاقبل ازیں امریکہ،برطانیہ،روس،چین،فرانس اور بھارت ایٹمی طاقت کے حامل ملک ہیں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے پہلی اسلامی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔