پاکستان کو افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھنا ہو گی،زرداری
اسلام آباد:سابق صد ر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال بہت خطرناک ہے افغانستان کی صورتحال کا پاکستان کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ اسلام آباد مےں صحافےوں سے غےر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھنا ہو گی ، حکومت کو اسرائےل سمےت ہر مسئلے پر پارلےمان کو اعتماد مےں لےا جانا چاہئے ، اےک سوال کے جواب مےں سابق صدر کا کہنا تھا کہ حکومت ہے ہی نہےں تو چلی کےا جائے گی؟ اس وقت مانگے تانگے سے کام چلایا جارہا ہے۔