قومی خبریں

پاکستانی بچہ عالمی اے آئی ماہرین میں شامل

کراچی:پاکستان کے13 سالہ خواجہ مزمل احمد ”او سی آئی جینیریٹو اے آئی سرٹیفائیڈ پروفیشنل” کی ممتاز اوریکل سرٹیفیکیشن حاصل کرکے دنیا کے سب سے کم عمرجینیریٹو اے آئی ماہرین میں شامل ہو گئے ہیں۔کراچی گلشن اقبال کے رہائشی ومحض سات سال کی عمر میں کمپےوٹر کوڈنگ میں مہارت رکھنے والے پروگرامر مزمل نے پائتھن(Python)، سی++، فلوٹر اور ڈارٹ میںماہرکے طور پر جینیریٹو اے آئی اور انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) کا استعمال کرتے ہوئے متعدد اختراعی منصوبے آزادانہ طور پر تیار کیے ہیں اور مشی گن ےونیورسٹی ، اوریکل اور گوگل سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں سے سرٹیفیکےشنز حاصل کرچکے ہیں۔مزمل انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے)، این ای ڈی یونیورسٹی کراچی، ایسٹرن میڈیٹیرینین یونیورسٹی (ای ایم یو)،اور محمد علی جناح یونیورسٹی جیسے اداروںمیں جینیریٹو اے آئی کے موضوع پر لیکچر بھی دے رہے ہیں۔اپنی اس غیر معمولی کامیابی پر اپنے تاثرات میں خواجہ مزمل احمدنے کہا کہ جینیریٹو اے آئی ایک ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی ہے اور ہم پاکستانی نوجوانوں سے مزید انقلابی ایجادات کی توقع کر سکتے ہیں اور انکی یہ کامیابی اُبھرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے ماہرین کے لئے ایک تحریک اور پاکستان کی نوجوان نسل کی بے پناہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔