مسلمان ملکوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہئے ، شیخ رشید
اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اور انتہاپسندی کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے بیان میںوزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارجیت آج پانچویں روز بھی جاری ہے، عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل اب تک 140 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا، مسلمان ملکوں کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہئے ۔