ملک بھر میں ای پاسپورٹ کا اجرا شروع، فیس کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئیں
اسلام آباد: ملک بھر میں ای پاسپورٹ کا اجرا شروع، فیس کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئیں، ملک میں کسی بھی پاسپورٹ ا?فس سے ای پاسپورٹ بنوانے کی سہولت دستیاب ہوگی، جلد ہی اسلام ا?باد ، لاہور اور کراچی سمیت دیگر انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر ای گیٹ یا اسمارٹ گیٹ لگا دئیے جائیں گے۔ ملک میں کئی برسوں کی تاخیر کے بعد بالآخر ای پاسپورٹ سروس ک باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے ملک بھر میں ای پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جلد ہی اسلام ا?باد ، لاہور اور کراچی سمیت دیگر انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر ای گیٹ یا اسمارٹ گیٹ لگا دئیے جائیں گے۔ ای پاسپورٹس رکھنے والے مسافر ان اسمارٹ گیٹس سے گزرتے ہوئے امیگریشن پراسس مکمل کر لیں گے۔جدید ٹیکنالوجی سے بنائے گئے ای پاسپورٹ میں 20 سے زائد سیکورٹی فیچرز ہیں۔ ای پاسپورٹ میں پاسپورٹ ہولڈر کا سارا ریکارڈ اور سفری تفصیل موجود ہوگی۔ جلد ہی یورپ اور امریکا سمیت دیگر ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں میں بھی ای پاسپورٹس بنانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ای پاسپورٹ کی فیس سے متعلق بھی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 5 سال کے لیے 36 صفحات پر مشتمل ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 9 ہزار اور ارجنٹ کی 15 ہزار روپے ہوگی۔دس سال کی مدت کے ای پاسپورٹ کی نارمل فیس ساڑھے 13 ہزار جبکہ ارجنٹ کی ساڑھے 22 ہزار ہوگی۔ پانچ سال کیلیے 72 صفحات کے ای پاسپورٹ کی نارمل فیس ساڑھے 15 ہزار اور ارجنٹ کی فیس 27 ہزار روپے ہوگی۔ دس سال کے لیے 72 صفحات کے ای پاسپورٹ فیس 24 ہزار 750 اور ارجنٹ فیس ساڑھے 40 ہزار روپے ہوگی۔