جہانگیرترین کیخلاف بغیر کسی دباو تحقیقات مکمل کی جائیں،وزیر اعظم کی ایف آئی اے کو ہدایت
لاہور: وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی اے کو میرٹ پر جہانگیرترین کیخلاف تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کردی، معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کو وزیراعظم کو پیغام پہنچایا کہ جہانگیر ترین کیخلاف بغیر کسی دباو¿ تحقیقات مکمل کی جائیں، ایف آئی اے جو مقدمات درج کیے ہیں انہیں ثابت کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کے دورہ ایف آئی اے کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے جس کے تحت معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کو وزیراعظم کا پیغام دیا ہے کہ جہانگیر ترین کیخلاف کیسز کی تحقیقات بغیر کسی دباو¿ مکمل کی جائیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے جہانگیرترین کیخلاف کیسز کی تحقیقات پر شہزاد اکبر کو بریفنگ بھی دی۔شہزاد اکبر نے ایف آئی اے حکام کو وزیر اعظم کا پیغام دیا کہ ایف آئی اے نے جو مقدمات درج کیے ہیں انہیں ثابت کرنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں، وزیراعظم نے ایف آئی اے پر اعتماد کرکے بڑے کیسز کی انکوائری سونپی ہے۔ اب وزیراعظم کو مایوسی کا سامنا کرنے کی بجائے کیسز کو ثابت کریں اور ذمہ داروں کو سزائیں دلوائیں۔