تجارتی خبریں

بجلی صارفین پر967 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر 967 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے 6 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواستیں نیپرا میں جمع کرادیں جس کی سماعت 2 اپریل کو ہو گی۔درخواستیں مالی سال 25-2024 کی ریونیو ضروریات کی مد میں دائر کی گئی ہیں۔اس سے قبل 19 مارچ کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔نیپرا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر 28 مارچ کو سماعت کرے گا۔