قومی خبریں

وزیراعظم شہبازشریف کا چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون ، مبارک پیش کی

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سپہ سالار سیّد عاصم منیر کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کو آپ جیسا پیشہ ورانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ کا خاص فضل ہے۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے منگل کو سپہ سالار جنرل عاصم منیر کے پاک فوج کی کمانڈ سنبھالنے کے بعد ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں شہبازشریف نے نئے آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک پیش کی۔جنرل عاصم منیر نے نیک تمناﺅں کے اظہار اور مبارک پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ بہادر پاکستان آرمی کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے، پاک فوج کو آپ جیسا پیشہ ورانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے، پورا یقین ہے آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مادرِ وطن کے تحفظ وسلامتی، دہشت گردی کے خاتمے سمیت سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللہ تعالی آپ کی مدد و رہنمائی فراہم فرمائے، وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لئے ہمارا بھرپور تعاون آپ کومیسر رہے گا۔