پی ٹی اے کا ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا دعویٰ
اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔پی ٹی اے کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے ترجمان پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ جون میں ڈبلیو فور سب میرین کیبل اور اگست میں AAE-1 سب میرین کیبل میں فالٹ سامنے آیا تھا اور دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750 جی بی پی ایس کا شارٹ فال دور ہوگیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ مکمل طور پر فعال ہے جہاں 2023 میں اس کی صلاحیت میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ کنیکٹیوٹی کے لیے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلز کا اضافہ کیا جائے گا اور دوٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل سسٹم میں شامل کی جائے گی۔