پی ٹی آئی کو فنڈنگ اسرائیل اور بھارت سے ہوئی ہے،شرجیل میمن
اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جس طرح اسرائیل تحریک انصاف کے لیے کھل کر سامنے آیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل نے عمران خان کو پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے لانچ کیا تھا ، الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو فنڈنگ اسرائیل اور بھارت سے ہوئی ہے ،پی ٹی آئی کو چھوڑنے والوں کے لیے کہا گیا تھا کہ ان کے بچوں سے کوئی شادی نہیں کرے گا ان کے گھروں پر حملے کیے گئے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی گئی ،اسرائیل جو و فلسطین میں ظلم ستم کر رہا ہے اس کو پاکستان میں ہونے والی کاروائیوں کی کیوں تکلیف ہو رہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی تیر کے نشان سے الیکشن لڑے گی ،عمران خان کو ہم پر مسلط کیا گیا وہ پاکستان کے پال ٹھاکرے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نزیر ڈھوکی بھی تھے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس وقت حکومت جمہوری عمل مکمل کرنے جارہی ہے پیپلز پارٹی سمجھتی ہے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے انتخابات ہونگے مستقبل میں انشاللہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہونگے پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے ملک کا ایٹمی پروگرام شروع کیا ملک کو آئین دیا قیادت نے جمہوریت جانوں کی قربانیاں دی ہیں سندھ میں صحت کے شعبے میں موذی امراض کا مفت علاج ہوتا ہےپورے پاکستان کے لوگ علاج کے لیے سندھ آتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک جماعت نے صحت کارڈ بیچنے کی کوشش کی ہے سندھ میں صحت کارڈ کے بغیر مفت علاج ہوتا ہےکراچی آور حیدر آباد میں پنک بسیں چلائی ہیں ہم چاہتے ہیں ملک بھر میں خواتین کے لیے پنک بسیں چلائی ہیں عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہےپچاس لاکھ گھر بنانے کے دعوے کیے گئے ایک بھی گھر کس کو نہیں ملا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سیلاب متاثرین کے لیے اکیس لاکھ لوگوں کو گھر بنا کے دیے ہیں کراچی میں چیلنجز ہیں موجود ہیں کراچی کا کچرا اٹھایا جارہا ہے الیکشن میں ووٹ اس کو ملے جو امن آور اداروں کے خلاف نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے ہمارے قائد کا جوڈیشل مرڈر ہوا ہےاسرائیل کھل کر پی ٹی آئی کی حمایت میں آیا ہے سب کی آنکھیں کھل گئیں ہیں انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے چیئرمین نے یوکے میں الیکشن میں زیڈ گولڈ سمتھ کی حمایت کی لیکن ان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے پاکستانی کی حمایت نہیں کی تھی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بال ٹھاکرے کی صورت میں مسلط کیا گیا پی ٹی آئی کی دہشت گردانہ سوچ ہےقومی آداروں اور قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا پی ٹی آئی کی قیادت ملک کو نقصان پہنچانے کے پے در پے ہے ملک کو بچانے کے لیے پی پی پی ہمیشہ صف اول میں کھڑی ہو گی