کھیل کی خبریں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری

لاہور : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری، گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن کراچی کنگز کو تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئی، کوئٹہ کی ٹیم 143 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، فہیم اشرف 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، کراچی کی جانب سے حسن علی 3 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔

Multan Sultans
پاکستان سپر لیگ 10 کے 15 ویں میچ کے سلسلے میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں لاہور میں آمنے سامنے آئی ہیں۔ کراچی کنگز کے کپتان نے گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز اب تک 3 فتوحات حاصل کر چکی، جبکہ کوئٹہ صرف ایک فتح حاصل کر سکی۔