یوٹیلیٹی سٹورز رمضان پیکج کی تفصیلات کا اعلان
لاہور :یوٹیلیٹی سٹورز رمضان پیکج کی تفصیلات کا اعلان، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے عوام کو 19 بنیادی اشیاءخورد و نوش کی قیمتوں میں 100 روپے تک کا ریلیف دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز سے ایک ہفتہ قابل وفاقی حکومت نے ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان پیکج آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے عوا م کی سہولت کیلئے رمضان المبارک کے مہینے میں 7.5 ارب کی خصوصی سبسڈی کا اعلان کیا ہے جو کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملک بھر میں پھیلے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے عوام تک پہنچائے گا۔ ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج 5 مارچ سے آپریشنل کر دیا جائے گا۔رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے عوام کو 19 بنیادی اشیائ خورد و نوش بشمول آٹا، گھی، خوردنی تیل، چینی، دال چنا، سفید چنے، بیسن، کجھور، چاول، چائے، مصالحہ جات، دودھ اور مشروبات رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔مذکورہ اشیائ رعایتی نرخ پر حاصل کرنے کیلئے بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہونا لازمی ہو گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کے تحت آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 648روپے، گھی فی کلو 365روپے، چینی109روپے فی کلو میں دستیاب ہوں گے۔ جبکہ خوردنی تیل پر25روپے فی لیٹر، دال چنا پر25روپے فی کلو،سفید چنے پر25روپے فی کلو،بیسن پرفی کلو50روپے،کجھور پر 50روپے فی کلو،باسمتی چاول پر 25روپے فی کلو،سیلہ چاول پر25 روپے فی کلو روپے،ٹوٹا چاول 25روپے فی کلو،چائے 800گرام پر 100روپے، ٹیٹرا پیک دودھ پر 30روپے لیٹر خصوصی رعایت دی جائیگی۔ماہ رمضان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو 20 کلو آٹا، 5 کلو چینی، 5 کلو گھی، جبکہ 3 کلو چاول، دالیں، اور کوکنگ آئل ماہانہ کے حساب سے فراہم کئے جائیں گے۔ جبکہ دیگر اشیائ کی خریداری پر کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ جو افراد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ نہیں ہے وہ فوری طور پر بی آئی ایس پی کے علاقائی دفاتر یا مخصوص یوٹیلیٹی سٹور پر موجود بی آئی ایس پی رجسٹریشن کاﺅنٹرز سے رابطہ کرکے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔بی آئی ایس پی کے علاوہ عام صارفین کیلئے بھی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے خصوصی رعایت کا اہتمام کیا ہے جس کی وجہ سے تمام اشیائ بغیر کسی حد بندی کے رعایتی قیمتوں پر حاصل کر سکیں گے۔ جنرل صارفین کیلئے 1000سے زائد اشیائ پر بھی 15فیصد تک خصوصی رعایت دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کا رمضان ریلیف پیکج چاند رات تک آپریشنل رہے گا۔