بلوچستان میں جاری مواصلات کے منصوبوں کوجلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، صادق سنجرانی
کوئٹہ : چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے چیئرمین این ایچ اے کو ہدایت کی ہے کہ بلوچستان میں جاری مواصلات کے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ پسماندگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوسکے۔منگل کے روز ملاقات میں چئرمین این ایچ اے نے چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو بلوچستان میں جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر چیرمین این ایچ اے نے بتایا کہ دالبندین۔ زیارت بالانوش،نوکنڈی ،ماشکیل روڈز کی فیزیبلٹی مکمل کر لی ہے اور اگست کے پہلے ہفتے میں ٹینڈر جاری کر دیئے جائنگے۔