سلینا گومز ایک نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار
پرتگال: معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز اب یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرکے ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہیں ۔29مئی بروز ہفتہ یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل کی افتتاحی تقریب میں سلینا گومز ،گلوکار خالد اور مارشمیلو کے ہمراہ اپنی سحر انگیز آواز سے مداحوں کو محظوظ کریں گی۔معروف امریکی ڈی جے مارشمیلو نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس شاندار خبر کے بارے میں مداحوں کو بتایا ہے۔ سیلینا گومز خالد اور مارشمیلو سبھی اپنی موسیقی سے مداحوں کو مرغوب کرنے کے لیے پ±رجوش ہیں۔واضح رہے کہ یوئیفا چیمپئنز لیگ کا فائنل ہفتے کے روز پرتگال کے شہر پورٹو کے ایسٹاڈیو ڈو ڈراگو اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔پرتگال میں ہونے والے بڑے سوکر ایونٹ میں مانچسٹر سٹی کا مقابلہ 66 ویں یورپی کپ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی سے ہوگا