شب برات 14شعبان المعظم پیر اور منگل کی درمیانی شب بمطابق 29مارچ کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
جہانیاں:شب برات 14شعبان المعظم پیر اور منگل کی درمیانی شب بمطابق 29مارچ کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ملک بھر کی عبادت گاہوں میں کورونا ایس او پیز کے مطابق بابرکت محافل کا اہتمام کیا جائے گا جہاں رات بھر عبادات و نوافل ادا کئے جائیںگے ۔ فرزندان اسلام شب برات کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، کورونا وائرس جیسی عفریت سے چھٹکارے،ملک وقوم کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی،کشمیر وفلسطین کی آزادی اور اپنے مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گے اس بابرکت شب کی مناسبت سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی و نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔ شب برات کے موقع پرلوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی کیلئے قبرستانوں میں بھی جائیں گے