قومی خبریں

مسجد اقصیٰ مےں نہتے نمازےوں پر اسرائےلی فورسز کی فائرنگ قا بل افسو س ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : وزےر خارجہ شاہ محمود قرےشی نے فلسطےن مےں اسرائےلی جارحےت کی شدےد الفاظ مےں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقٓصیٰ مےں نہتے نمازےوں پر اسرائےلی فورسز کی فائرنگ قا بل افسو س ہے، عالمی برادری اسرائےلی تشد د رکوانے کےلئے اقدامات کرے، پاکستان کا مسجد اقصیٰ اور فلسطےن کے حوالے سے موقف واضح ہے ۔ دورہ سعودی عرب کے نتائج جلد نظر آئےں گے ، پاکستان افغانستان مےں امن دےکھنا چاہتا ہے ، اےران سعودی عرب گفتگو کا سلسلہ شروع ہو گےا ہے، کشمےر پر ہمارا واضح موقف ہے کشمےر معا ملہ بھی سعودی عرب کے سامنے رکھا ، آج بھارت کے اندر مودی کے خلاف بہت بڑا طبقہ کھڑا ہوگےا ہے ، وزےراعظم کو سفراءکے حوالے سے کچھ شکاےات ملی ہےں جس پر نوٹس لےا مقصد اصلاحات ہےں ۔ منگل کو اسلام آباد مےں پرےس برےفنگ دےتے ہوئے وزےر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی کی طرح پاکستان کا فلسطےن اور مسجد اقٓصیٰ پر واضح مو قف ہے نتہے نمازےوں پر اسرائےلی فورسز کی فائرنگ قا بل افسو س ہے فلسطےن کے مسئلے پر پوری مسلم امہ کو متحد ہو نا ہو گا وزےراعظم نے سےکرٹری جنرل او آئی سی سے واضح موقف اپناےا ہے عالمی برادری اسرائےلی تشد د رکوانے کےلئے اقدامات کرے مسجد اقصی مےں جو ہوا ےا جاری ہے اس پر پاکستان کو سخت تشوےش ہے بےت المقدس مےں 20 افراد شہےد اور 500 سے زائد زخمی ہوئے گزشتہ رات ترک ہمنصب نے مجھے فون کےا اور کہا کہ فوری طور پر ےوان کا اجلاس بلانا چاہئےے اور پوری مسلم امہ کو متحد ہو نا چاہےے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطےن کے ساتھ مکمل طور پر اظہار ےکجتی کر تا ہے ۔ وزےراعظم کا دورہ سعودی عرب غےر معمولی نوعےت کا تھا او ر سعودی حکام کی دعوت پر وزےراعظم نے تےن روزہ دورہ کےا دورے کے نتائج آنےوالے دنوں مےں واضح دکھائی دےنگے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزےد مستحکم ہو رہے پاکستان نے مختلف مفاہمتی ےاداشتو ں پر دستخط ہوئے وزےراعظم کے ساتھ سعودی ولی عہد کی بات چےت ہوئی ، معاشی تعلقات کے حوالے سے بھی بات ہوئی سعودی ولی عہد نے کہا سعودی عرب مےں نوکرےوں کی مانگ ہے آئندہ چند سالوں مےں 10ملےن نوکرےا ں دےں گے ، ضرروی نہےں کہ مزدوروں کو ہی نوکرےاں ملےں گی وائٹ کالر پاکستانےوں کو بھی نوکرےاں ملےں گی ۔ انہوں نے کہا سعودی وزےر خارجہ نے دورہ پاکستان کی مےری دعوت قبول کر لی ہے سعودی وزےر خارجہ سے طے پاےا کہ عےد کے بعد پاکستان کا دورہ کرےنگے۔ وزےر خارجہ نے کہا کہ کابل مےں سکول پر حملے کی شدےد مذمت کرتے ہےں تمام معاملات کا حل مزاکرات ہےں افغان حکومت اور طالبان کے ساتھ تمام معاملات گفت و شنےد کے ساتھ حل ہو نے چاہے امےد ہے کہ افغان عمل آگے بڑھے گا افغانستان مےں امن افغان شہرےوں اور طالبان کے مفاد مےں ہے کابل مےں جو واقعات ہو ئے اس سے پاکستان کو بے پناہ تکلےف ہو ئی ہے افغان عمل مےں پاکستان افغانستان کے ساتھ ہے گزشتہ روز آرمی چےف افغانستان مےں تھے وہاں ان کی اہم ملاقاتےں ہوئی افغانستان مےں امن ہو گا تو پاکستان کو بھی فاہدہ ہو گا کل کی نشست کے بعد خطے مےں امن کے واضح امکانات نظر آئے ہےں ۔ انہوں نے کہا پاکستان افغانستان مےں امن دےکھنا چاہتا ہے افغانستان مےں قےام امن سے دونوں ممالک کے درمےان تجارت کو فروغ ملے گا افغانوں پر ےہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ تمام معاملات کو ملک بےٹھ کر سلجھائےںکےونکہ ہم افغانوں کے خےر خواہ ہےں۔ سعودی عرب کا اسلامی دنےا مےں اےک نام ہے جس کے باعث مسلمان اس سے بہت سی توقعات رکھتے ہےں۔اےران سعودی عرب تعلقات کے والے سے وزےر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی وزےر خارجہ نے اس بات کی تصدےق کی کہ اےران کے ساتھ ہمارا گفتگو کا سلسلہ شروع ہو گےا ہے کشمےر پر ہمارا واضح موقف ہے کشمےر معاملے پر بھی سعودی وزےر خارجہ سے بات ہو ئی ہے پاکستان نے کشمےر پر اپنا موقف سعودی عرب کے سامنے رکھا ، آج بھارت کے اندر مودی کے خلاف بہت بڑا طبقہ کھڑا ہوگےا ہے ۔ وزےراعظم کو سفراءکے حوالے سے کچھ شکاےات ملی ہےں جس پر انہوں نے نوٹس لےا مقصد اصلاحات ہےں سفراءکو بتا ےا گےا کہ ہمےں ان سے کےا توقعات ہےں اور کہا ں بہتری آسکتی ہے سفارت خانے مےں کچھ آفےسر ہےں جن کو وزارت خارجہ تعینات نہےں کر تی ۔