شہباز شریف کورونا وائرس میں مبتلا
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد انہوںنے خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،چین کے سفیر یاﺅ جنگ ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا اوردیگر نے ٹیلیفون کر کے خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کی دعاکرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا