قومی خبریں

پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنےوالے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی:پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے میزائل 900 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کے دوران جدید نیوی گیشن سسٹم سمیت ہتھیاروں کے سسٹم کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹر کو کامیابی سے جانچا گیا ۔ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج ، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر ، کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورسز لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اور سائنسدانوں و سٹرٹیجک کے اداروں کے انجینئرز نے تجربے کا مشاہدہ کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پلان ڈویژن نے کامیاب تجربے پر سائسندانوں اور انجینئرز کو مبارک باد پیش کی ہے انہوں نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی تکنیکی مہارات ، لگن اور عزم کو سراہا ہے جنہوں نے پورے دل کے ساتھ میزائل تجربے کی کامیابی میں کردار ادا کیا ۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم پاکستان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے میزائل تجربے کی کامیابی پر سائنسدان اور انجینئرز کو مبارک باد پیش کی ۔