شیرانی، فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشگردو کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا جس میں دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے عناصر نشانہ بنے، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اس سے قبل بھی بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں بھارتی سپانسرڈ 18 دہشتگرد ہلاک کئے تھے، جن میں سے کوئٹہ کے نواح میں سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 10 دہشت گرد مارے گئے اور ضلع شیرانی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔