لندن میں یومِ تشکر، معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی کا جشن
لندن :پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کے خلاف حاصل کی گئی تاریخی کامیابی اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک شاندار یومِ تشکر کی تقریب منعقد کی گئی۔
اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جن میں خواتین بھی شامل تھیں اور انہوں نے قومی پرچم کے رنگوں کے لباس پہن رکھے تھے۔ شرکاءنے اس موقع پر مسلح افواج اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے اور افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔
تقریب سے ہائی کمشنر آف پاکستان نے ٹیلی فونک خطاب کیا، جس سے کمیونٹی کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔ تقریب کے اختتام پر معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شہید ہونے والوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ یہ تقریب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اپنے وطن کی افواج سے گہری محبت اور یکجہتی کا مظہر تھی۔