عامر خان کی مشہور فلم لگان کے آرٹ ڈائریکٹر کی اسٹوڈیو سے لاش برآمد
ممبئی : بالی ووڈ کے مشہور پروڈکشن ڈیزائنر تیتن چندراکانت دیسائی کی لاش مہاراشٹر کے اسٹوڈیو سے ملنے پر پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 58 سالہ تیتن چندراکانت دیسائی کی لاش اسٹوڈیو میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق تیتن چندراکانت دیسائی کی موت کی ہر حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے 1987 میں بطور اسسٹنٹ ارٹ ڈائیریکٹر اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی سے کیا تھا جبکہ بالی ووڈ میں بطور آرٹ ڈائریکٹر انہوں نے کیریئر کی شروعات 1999 میں سلمان خان کی سپر ہٹ فلم ہم دل دے چکے صنم سے کی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی دیگر کامیاب ترین فلموں میں لگان دیوداسِ ، سوادیس‘ جودھا اکبر اور دیگر شامل ہیں